والڈ سٹی اتھارٹی نے دہلی دروازے میں گائیڈیڈ ٹورز مفت کر دیئے

فیصلہ ڈی جی کامران لاشاری کی ہدایات پر سیاحت کے فروغ کیلئے کیا گیا، ترجمان تانیہ قریشی

پیر 30 نومبر 2015 21:23

والڈ سٹی اتھارٹی نے دہلی دروازے میں گائیڈیڈ ٹورز مفت کر دیئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے سیاحتی فروغ کے تحت دہلی دروازے میں گائیڈیڈ ٹورز مفت کروانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کی ہدایات پر کئے جانے والے اس اعلان کا مقصد اندرون لاہور میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اس حوالے سے والڈ سٹی اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے بتایا کہ اس سے قبل سیاحوں کو گائیڈڈ ٹورز کے لئے واجبات ادا کرنا پڑتے تھے۔ لیکن اب اندرون لاہور کے ثقافتی اور سیاحتی فروغ کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس اعلان سے سیاحتی حلقوں کی طرف سے بہت شاندار ریسپانس آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :