لاہور پولیس نے قبائلی علاقہ جات سے دو گاڑیوں میں سمگل کی جانیوالی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان قبائلی علاقوں سے لایا جانے والا اسلحہ غیر قانونی طور پر پنجاب کے مختلف شہروں کے ڈیلرز کو سپلائی کرتے تھے ‘ ایس پی ماڈل ٹاؤن

پیر 30 نومبر 2015 21:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور پولیس نے قبائلی علاقہ جات سے دو گاڑیوں میں سمگل کئے جانے والے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان قبائلی علاقوں سے لایا جانے والا اسلحہ غیر قانونی طور پر پنجاب کے مختلف شہروں کے ڈیلرز کو سپلائی کرتے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ پولیس کو شہر میں اسلحے کے بڑے کھیپ کے سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس پر خصوصی ٹیم نے ناکہ بندی کر کے دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دو گاڑیوں سے 35پستول، 6 رائفلیں اور 18 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں۔ گرفتار ملزموں میں ناصر خان، نعیم خان، امیر سید، حاجی ارشاد اور محمد یوسف شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزموں کے دو ساتھی دلاور خان اور ندیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان قبائلی علاقہ جات سے اسلحہ لا کر اس کی پنجاب کے مختلف غیر قانونی طور پر اس کی سپلائی کرتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :