معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا ججزاور وکلاء سمیت سب کی ذمہ داری ہے‘ جسٹس علی باقر نجفی

وکلاء اور عدلیہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ ادارے کی مضبوطی کا باعث بنے گا‘ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کا سمینار سے خطاب

پیر 30 نومبر 2015 21:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا ججزاور وکلاء سمیت سب کی ذمہ داری ہے، وکلاء اور عدلیہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ ادارے کی مضبوطی کا باعث بنے گا، معاشرے میں جتنی اخلاقی اقدار پھلیں پھولیں گی، اتنا ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں لیگل ایتھیکس کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سمینار میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی، سیکرٹری بیرسٹراحمد قیوم، لیگل ایتھیکس کمیٹی کے چیئرمین حسیب اﷲ خان سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ججز اور وکلاء سمیت سب کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کی ترویج کیلئے کام کریں، معاشرے میں جتنی اخلاقی اقدار پھلیں پھولیں گی، اتنا ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکلاء اور عدلیہ میں اخلاقی اقدار کا فروغ ادارے کی مضبوطی کا باعث بنے گا، وکلاء میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جن کی وجہ سے عدلیہ بطور ادارہ زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے، عدلیہ میں بہتری کیلئے تجاویز دینا وکلاء کی ذمہ داری ہے ، کسی وکیل کا استاد کوئی جج نہیں بلکہ صرف وکیل ہی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :