حکمرانوں کی تمام تر توجہ کا مرکزایسے منصوبے ہیں جن میں دماغ کی بجائے لوہے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ‘سراج الحق
آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لینے والے اﷲ سے نہیں صیہونی اداروں سے ڈرتے ہیں ،جب انہیں قرضے کی بھیک مل جاتی ہے تو پھولے نہیں سماتے‘امیر جماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب
پیر 30 نومبر 2015 21:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ کا مرکزایسے منصوبے ہیں جن میں دماغ کی بجائے لوہے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ، جب حکومت کی اپنی صفوں میں لٹیرے بیٹھے ہوں توکرپشن کا سراغ کون لگا سکتا ہے ، بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے اور محلوں میں رہنے والوں کو پکڑا جائے تو کرپشن کے سارے سراغ مل جائیں گے ،کرپشن عام آدمی نہیں اعلیٰ عہدوں اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے خاص لوگ کرتے ہیں ،جب تک کڑا اور بے رحم احتساب نہیں ہوتا کرپشن کے ناسور کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لینے والے اﷲ سے نہیں صیہونی اداروں سے ڈرتے ہیں اور جب انہیں قرضے کی بھیک مل جاتی ہے تو پھولے نہیں سماتے ،وزیر خزانہ قرضہ کی قسط ملنے پر قومی ٹی وی پر آکر اس طرح اعلان کرتے ہیں جیسے انہوں نے کشمیر فتح کرلیا ہو ،قوم کے مستقبل کو رہن رکھنے والوں کی اپنی کوئی پالیسی نہیں ،ان کی تمام پالیسیاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک بناتا ہے جو پاکستان کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ،عوام پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لادنے والوں کی اپنی جائیدادیں اور دولت بیرون ملک ہے ،ملک و قوم پر جب کوئی مصیبت پڑتی ہے یہ لوگ باہر بھاگ جاتے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.