اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کل 51معمولی نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں،اکثر موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے دفع کر دی گئیں،ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 30 نومبر 2015 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کل 51 معمولی نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے اکثر موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے دفع کر دی گئیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے ’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

30 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء‘‘ کو بتایا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کمیشن کے مرکزی دفتر میں قائم شکایات سیل میں کل 51شکایات موصول ہوئیں، جو زیادہ تر معمولی نوعیت کی اور انتخابی پراسس سے متعلق تھیں، ان شکایات میں سے اکثر موقع پر ہی آر اوز اور پولنگ آفیسرز کو ہدایات جاری کر کے دور کر دی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ اگر بعد ازاں کوئی سنجیدہ نوعیت کی شکایات سامنے آئیں تو امیدواروں کے پاس ڈی آر اوز، آر اوز کے پاس شکایات درج کرانے سمیت کمیشن میں عذرداریاں جمع کرانے کابھی حق ہو گا