قیوم سٹیڈیم پشاور میں فیفا کی زیر نگرانی سپیشل بچوں کی فٹ بال ٹور نا منٹ کا باضابطہ افتتاح ہوگیا

کرپشن معاشرے کیلئے زہر قاتل ،وقت آگیا ہم بدعنوانی اور بد عنوان عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر ان سے نفرت کا اظہار کر یں،ڈی جی نیب

پیر 30 نومبر 2015 19:46

قیوم سٹیڈیم پشاور میں فیفا کی زیر نگرانی سپیشل بچوں کی فٹ بال ٹور نا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) سپیشل اولمپکس پاکستان اور ملک سعد ٹرسٹ کے زیر اہتمام پشاور میں فیفا کی زیر نگرانی سپیشل بچوں کی فٹ بال ٹور نا منٹ کا باضابطہ افتتاح قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جناب شہزاد سلیم ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان میڈم رونق لاکھانی اور ملک سعد ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ارشد عزیر ملک کے علاہ دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر سے سپیشل فٹ بال کھیلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 01 دسمبر سے 20دسمبر تک قیوم سٹیڈیم میں جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہاکہ اس طرح کے ٹورنامنٹس منعقد کرنے سے پشاور شہر کا سر فخرسے بلند ہوا ہے اور اسے ہوا کا ایک تازہ جھونکہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے فرائض منصبی میں عوام میں کرپشن کے خلاف اگاہی و شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی روک تھام اور بدعنوان عناصر سے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہی ہمارا ترجیح ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سال جنوری 2015سے اب تک ڈھائی ارب لوٹی گئی خطیر رقم واپس قومی خزانے میں جمع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم بدعنوانی اور بد عنوان عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر ان سے نفرت کا اظہار کر یں۔ بعد میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے فٹ بال کا کک مارکر فٹ بال ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس سے قبل ڈی جی نیب اور چئیرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان نے شیلڈ کا تبادلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :