دبئی پولیس کی ’جرائم پیشہ افراد ‘سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پر روز مرہ سرگرمیاں شائع نہ کرنیکی تنبیہ

پیر 30 نومبر 2015 16:39

دبئی پولیس کی ’جرائم پیشہ افراد ‘سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پر روز مرہ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) دبئی پولیس نے شہریوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں شائع نہ کرنے کی تنبیہ کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈیپارٹمنٹ فرانزک سائنس اینڈ کریمینالوجی دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹننٹ کرنل احمد ال مہیری نے اماریٹس24/7 سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز مرد کی سرگرمیاں کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے آپ کو ہدف بنانے والے جرائم پیشہ افراد اور مختلف وجوہات کی بناء پر آپ کی روزہ مرد مصروفیات پر نظر رکھنے والے لوگ وہاں سے فائدہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پرائیویسی کی بے حد خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی آزادی اور پرچم سے متعلق ضروری معلومات، تمام معلومات جوآپ جاننا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیَفٹننٹ کرنل احمد ال مہیری نے مزید کہا کہ آجکل لوگوں کی اکثریت سوشل میڈیا پر اپنی روزہ مرد کی سرگرمیاں پوسٹ کرتے ہوئے یہاں تک بتا دیتی ہے کہ اب کہاں ہیں کدھر جا رہے ہیں ، بریک فاسٹ کر رہے ہیں ، کونسے کلب جانے والے ہیں ، کونسے زیورات اور دیگر کونسی مہنگی چیزیں خریدتے اور رکھتے ہیں اور کہاں رہتے ہیں وغیرہ وغیرہ ایسے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں ٹارگٹ کرنا کتنا آسان ہے۔

انہوں نے کہا اجنبی افراد سے ایسی معلومات شیئر کرنا قطعی طور پر بھی ٹھیک نہیں۔ ایسی معلومات کی تشہیر سے آپ اپنے اور اپنی فیملی کے لئے نقصان باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :