پیرس : وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 15:12

پیرس : وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی . بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات پیرس میں ہوئی جس میں انہوں نے ایک دوسرے کا خیر مقدم بھی کیا .

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیرس میں منعقد کی گئی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں پاک بھارت وزرائے اعظم کی بھی ملاقات ہوئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مختصر ملاقات ہوئی جس میں دوستانہ بات چیت کی گئی . کانفرنس سے واپسی پر نریندر مودی نے دوبارہ وزیر اعظم نواز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا .