بالی ووڈ سٹارعامر خان کی اداکارہ میرا کو حالات بہتر ہونے پر بھارت بلانے اور آئندہ فلم میں رول دینے کی آفر

پیر 30 نومبر 2015 14:26

بالی ووڈ سٹارعامر خان کی اداکارہ میرا کو حالات بہتر ہونے پر بھارت بلانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ سٹارعامر خان نے اداکارہ میرا کو حالات بہتر ہونے پر بھارت بلانے اور اپنی آئندہ فلم میں رول دینے کی آفر کر دی، اداکار عامر خان نے بھارت میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پر پاکستان آنے کی دعوت دینے اورہمدردی کے جذبات کا اظہار کرنے پر اداکارہ میرا کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے میری دعوت پر جوابی ای میل میں شکریہ کا خط تحریر کر کے بجھوا دیا ہے،جس میں عامر خان نے اداکارہ میرا کو دعوت دی ہے کہ جیسے ہی بھارت میں حالات بہتر ہوئے میرا کو بھارت بلاؤں گا اور انہیں اپنی آئندہ ایک فلم میں اہم ترین رول بھی دوں گا۔