کراچی : عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رووف صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

عاصم حسین نے اپنی ساری زندگی آصف زرداری کے ساتھ گزاری ہمارے ساتھ نہیں، مقدمے کو آخری حد تک لے کر جاوں‌گا، ایم کیو ایم رہنما رووف صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤوف صدیقی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی. رؤوف صدیقی نے عدالت میں دو لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروائے جس کے بعد انہیں 4 روز کے لیے حفاظتی ضمانت دے دی گئی . رؤوف صدیقی کو ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا.

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رؤوف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں میرا نام بے بنیاد ڈالا گیا . ڈاکٹر عاصم نے اپنی ساری زندگی آصف علی زرداری کے ساتھ گزاری ہے ہمارے ساتھ نہیں.ا نہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر عاصم کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں اور مقدمے کو آخری حد تک لے کر جاؤں گا کیونکہ ایم کیو ایم ڈر کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے.