کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے دہشت گردوں کی طبی امداد سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 13:32

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے دہشت گردوں کی طبی امداد سے پیپلز پارٹی کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : پیپلز پارٹی کی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشت گردوں کی معاونت اور طبی سہولیات کی فراہمی سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں. شہلا رضا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت دینا ڈاکٹر عاصم کا اپنا معاملہ ہے. واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سابق مشیر پٹرولیم ہیں جبکہ ان کو سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی بھی کہا جاتا ہے.