جامعہ کشمیر کے شعبہ زوالوجی کی ایم فل اسکالر فاطمہ نور ایم فل تھیسزکا دفاع کرنے میں کامیاب

پیر 30 نومبر 2015 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)جامعہ کشمیر کے شعبہ زوالوجی کی ایم فل اسکالر فاطمہ نور ایم فل تھیسزکا دفاع کرنے میں کامیاب، اسکالر فاطمہ نور کا تعلق ضلع نیلم سے ہے۔ فاطمہ نور دختر محمد اسلم میر شعبہ ذوالوجی نے تحقیقی مقالہ جامعہ کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ بشارت احمد کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ موصوفہ نے نہایت خوبصورت پرندے Monal Pheasant کی آبادی کاری اور اس کی رہائش گاہ کے متعلق بمقام سالخلہ گیم ریزو میں تحقیقی کام سرانجام دیا، اور یہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقی مقالے کا جائزہ لینے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود اعوان ARID ایگریکلچر یونیورسٹی اسلام آباد سے خصوصی طور پر جامعہ کشمیر آئے ،،ممتحن ڈاکٹرمحمد مقصود اعوان نے اسکالرفا طمہ نور کے تحقیقی کام کو سراہا اور اسکالرفاطمہ نور کو ایم فل ڈگری ایوراڈ کیے جانے کی سفارش کی۔شعبہ زوالوجی سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے اپنے ساتھی طالبہ کو ایم فل ڈگری کے حصول پر مبار ک باد دی اس موقع پر اسکالرطیبہ فاطمہ نور نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی بھر پور محنت اور دعاؤں کا نتیجہ قراردیا۔