وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فارو ق احمد کا آزاد کشمیر کی معروف علمی و مذہبی شخصیت پروفیسر شہاب الدین مدنی کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 30 نومبر 2015 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فارو ق احمد نے آزاد کشمیر کی معروف علمی و مذہبی شخصیت پروفیسر شہاب الدین مدنی کی وفات کو ایک گہرا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، پروفیسر شہاب الدین مدنی کی وفات سے آزاد کشمیر میں علمی سطح پر ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو تی رہے گی، وائس چانسلرجامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے مرحوم پروفیسر شہاب الدین مدنی کے خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔