جماعت اسلامی پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے گی‘نثار احمد شائق

پیر 30 نومبر 2015 12:58

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شاہق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے گی ۔ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندے منتخب کریں ۔ باغ کے صحافیوں نے ظلم و نا انصافی اور میرٹ کے قیام کے لییبہت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا ہے ۔

افراز گردیزی نے باغ کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پریس کلب باغ کے سابق صدر سید افراز گردیزی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر راجہ بشیر عثمانی ، ناصر گردیزی ، اور متین راجہ نے بھی خطاب کیا۔ نثار شاہق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے درمیان میں رہتے ہیں محض نعروں اور دعوؤں سے عوامی خدمت نہیں کرتے ۔

عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہم نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی آواز بلند کی ہے ۔ باغ میں کرپشن ، لوٹ مار اور میرٹ کی پامالی کے خلاف ہم سڑکوں پر نکلے دوسرے لوگوں نے ریاستی تشدد کو برداشت کیا عوام آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے کر اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :