کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کر لیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 12:47

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کر لیا۔ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کروا لیا ہے . تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ عاصم حسین نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کیا ہے . عاصم حسین کا اقبالی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں ریکارڈ کیا گیا.

تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے رینجرز کی جانب سے اپنے اوپر عائد تمام الزامات قبول کر لیے ہیں.

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے اقبالی بیان دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کروایا ہے. تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب میں بھی مقدمہ درج ہے . اقبالی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا.

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست کو ہائی ایجوکیشن کمیشن کے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کے الزامات تھے جن کا ڈاکٹر عاصم حسین نے اعتراف کر لیا ہے. دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جُرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر عاصم حسین کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :