ڈگری،بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی کمی کے باعث بند ،مریض دربدر ہوگئے
پیر 30 نومبر 2015 11:10
ڈگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) تعلقہ ہسپتال ڈگری میں قائم شہید بینظیر بھٹو ڈائیلیسز سینٹر فنڈز کی عدم فراہمی اور مشینوں کی خرابی کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بند، گردے ڈائیلیسز کرانے والے مریض دربدرہوگئے۔ڈائیلیسز سینٹر بند ہونے کے باعث بروقت ڈائیلیسز کی سہولت نہ ملنے پر مقامی صحافی زندگی کی بازی ہارگیا۔
(جاری ہے)
ڈگری کے تعلقہ ہسپتال میں ڈائیلیسز سینٹر جو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشینوں کی خرابی دور نہ ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے، مذکورہ سینٹر سے ڈگری سمیت ملحقہ دیہی علاقوں کے درجنوں مریض ڈائیلیسز کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔
گزشتہ دنوں ڈگری کے نوجوان صحافی یاسر بن اصغر کا بھی مذکورہ سینٹر سے ڈائیلیسز ہو رہا تھا مگر سینٹر بندہونے کے باعث مجبوراً کراچی لے جانا پڑا مگر بروقت علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث وہ کراچی میں انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کی چشم پوشی کے باعث غریب مریض دربدر ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.