عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے ‘ پاکستان پیرس کانفرنس سے ساری دنیا کو فائدہ ملنے کی توقع کرتا ہے ‘ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کم کریں،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی پیر س میں پریس کانفرنس

اتوار 29 نومبر 2015 22:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے ‘ پاکستان پیرس کانفرنس سے ساری دنیا کو فائدہ ملنے کی توقع کرتا ہے ‘ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کم کریں۔ وہ اتوار کو پیرس میں عالمی برائے ماحولیاتی تبدیلی میں شرکت کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کا مقصد عالمی سطح پر رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے۔ پاکستان پیرس کانفرنس سے ساری دنیا کو فائدہ ملنے کی توقع کرتا ہے۔ پاکستان سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے اور یہاں سے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج سب سے کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کم کریں۔

ترقی یافتہ ممالک زیادہ کاربن گیس کا اخراج کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک پر گرین ہاؤس گیسز کے اثرات کو کم کرنے کی زیادہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کیلئے بنائے جانے والے قوانین بھی متوازن بنائے جائیں اور ترقی یافتہ ممالک کی ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے طویل المدت اقدامات کئے ہیں۔ پیرس کانفرنس میں پاکستان بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :