پاکستان پیپلز پارٹی ایک ترقی یافتہ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کیلئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام
اتوار 29 نومبر 2015 22:41
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پارٹی ایک ترقی یافتہ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کے لئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اتوار کے روز انچارج چیئر مین ریجنل میڈیا آفس پاکستان پیپلز پارٹی سکھرمیر ہادی بخش بکھرانی کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایک مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھٹوازم ایک نظریے کا نام ہے اور یومِ تاسیس اس نظریے کی تجدید کا دن ہے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے عوام اس دن کو پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر ہم عوام کو بااختیار بنانے، خواتین کو ان کے حقوق دلوانے، اقلیتوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
یہ بھٹوازم کے نظریے کی ہی بدولت ممکن ہوا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں معطل شدہ 1973ء کا متفقہ آئین بحال ہوا، قبائلی علاقوں میں سیاسی اصلاحات نافذ ہوئیں، عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لئے آہنی عزم کے ساتھ جدوجہد کا آغاز کیاگیا، غربت کے خاتمے کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا، سرکاری فیکٹریوں میں ملازمین کو حصہ دار بنایا گیا اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوازم کے نظریے کا فروغ جاری رہنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ جمہوریت کی حفاظت کرنے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کو خود مختار بنانے کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.