انقرہ روس کے ساتھ روابط کے تمام ذرائع کو کھلا رکھنا اپنی ترجیح سمجھتا ہے، ترک وزیراعظم

اتوار 29 نومبر 2015 22:35

انقرہ روس کے ساتھ روابط کے تمام ذرائع کو کھلا رکھنا اپنی ترجیح سمجھتا ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29نومبر۔2015ء) ترکی کے وزیراعظم احمت داوٴد اوغلو نے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات میں پیدا ہوئے بحران کے ضمن میں انقرہ روس کے ساتھ روابط کے تمام ذرائع کو کھلا رکھنا اپنی ترجیح سمجھتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ترجیح ہے کہ روس کے ساتھ رابطے کے تمام ذرائع کو کھلا رکھیں۔

(جاری ہے)

داوٴد اوغلو نے مزید کہا کہ روس کے لیے ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات رکھنا اتنا ہی اہم ہے جتنا روس کے لیے ترکی کے ساتھ۔ترکی پر الزام دھرنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی درست نہیں اور یہ کہ روس اور ترکی کے درمیان اچھے ہمسایوں کے سے دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ اگر الزام ہی دھرنا ہے تو اس فریق پر دھرنا چاہیے جو اس سے پہلے بھی کئی بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ روس کی جانب سے کیا گیا آخری اعلان ایسا نہیں ہے جسے ایک اچھے ہمسائے کا بیان سمجھ کر قبول کر لیا جائے۔