بلدیاتی انتخابات ، سکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد تین زونز میں تقسیم ،640 میں سے 100 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

اتوار 29 نومبر 2015 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد کو تین زونز میں تقسیم کردیا‘ 640 میں سے 100 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کونجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 640 پولنگ سٹیشن کو سکیورٹی پلان کے حوالے سے تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کو A کیٹیگری حساس کو B اور نارمل کو C کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ 640 میں سے 100 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس میں دس پولیس کانسٹیبل ایک اے ایس آئی اور تین رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ 484 حساس پولنگ سٹیشنز کو B کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ 56 نارمل پولنگ سٹیشنز C کیٹیگری میں ہوں گے۔