متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے رابطے جاری ہیں، کلمہ طیبہ کی بنیاد پربننے والے پاکستان کی شناخت کوئی مائی کا لال ختم نہیں کرسکتا، لبرل ازم کے دعوے قابل مذمت ہیں، مرکزی صدر جے یو پی پیر اعجاز ہاشمی
اتوار 29 نومبر 2015 21:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد سیکولر طبقے کے مقابلے کے لئے ضروری ہے۔ جو قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں، انشااللہ جلد خوشخبری سنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم کا پاکستان کو لبرل بنانے کی خواہش کا اظہار قابل مذمت ہے۔
ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پربنا تھا۔ کو ئی مائی کا لال اسلامی جمہوریہ کی شناخت کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نظریاتی ریاست کے طور پر ووٹ کے ذریعے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ اس کے لئے عوام نے قربانیاں دیں۔ سیکولر ملک اگر بنانا ہی تھا تو متحدہ ہندوستان ہی میں ہی لوگ رہ لیتے لیکن پاکستان کو نظریاتی ریاست صرف اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بنایا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.