حکومت نے جسٹس(ر) زاہد حسین کو فیڈرل سروسز ٹربیونل کا چےئرمین مقررکردیا، صدرمملکت کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا
اتوار 29 نومبر 2015 21:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء)حکومت نے جسٹس(ر) زاہد حسین کو فیڈرل سروسز ٹربیونل کا چےئرمین مقررکردیا، صدرمملکت کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس(ر) زاہد حسین کو فیڈرل سروسز ٹریبونل مقررکردیا۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں گذشتہ روز وزارت قانون نے سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوادی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر صدرمملکت ممنون حسین تعیناتی کی منظوری دیں گے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چےئرمین فیڈرل سروسز ٹریبونل کا عہدہ کافی عرصے سے خالی تھا، سپریم کورٹ نے4نومبر کو حکومت کو15روز میں ایف ایس ٹی کا چےئرمین لگانے کا حکم دیاتھا۔ جسٹس (ر) زاہد حسین لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں،انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر کانسٹیٹیوشنل پرویزنل آرڈر کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔(م ق+ار)مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.