عمران خان کراچی میں شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین اور شیخ رشید کے بغیر ہی انتخابی مہم چلانے میں کامیاب رہے
اتوار 29 نومبر 2015 21:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کراچی میں بلدیاتی انتخا بات کے سلسلے میں شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بغیر ہی انتخابی مہم چلانے میں کامیاب رہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے اعتراض کیا تھا کہ شیخ رشید احمد کے خطاب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے سے ہمارے ووٹ بینک پر اثر پڑتا ہے، انہیں بلدیاتی جلسوں میں نہ لایا جائے،جس پر تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے رہنماشیخ رشید احمد کو دورہ کراچی میں ساتھ لیجانا مناسب نہ سمجھا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمودقریشی بھی دورہ کراچی میں عمران خان کے ساتھ نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کی کراچی میں عدم حاضری انکے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور سے اختلافات ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چےئرمین عمران خان کے دورہ کراچی میں ریلی اور لیاری میں اہم جلسے سمیت کہیں بھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین موجود نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.