حکومت نے دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی تھی

اتوار 29 نومبر 2015 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) حکومت نے دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں پٹرول کی قمیت میں کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے فی لٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 79 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 87 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :