پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے چیف الیکشن کمشنر‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرینگے،تمام انتخابی عملہ اور انتظامیہ حکومت کی بجائے ریاست کیلئے کام کرے ‘شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے‘چیف الیکشن کمشنر،بلدیاتی انتخابات میں شکایات کے ازالے کیلئے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم‘چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری نگرانی کرینگے
اتوار 29 نومبر 2015 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان (کل) پیر کو پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔زرائع کے مطابق اسلام آباد کی 50یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انتخابی عملے کو ان انتخابات کے لیے خصوصی تربیت بھی دی گئی۔
پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے جس دوران وہ تمام انتخابی عمل ،سہولیات اور انتظامات سمیت عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے انتخابی عملے کے نام اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام انتخابی عملہ اور انتظامیہ حکومت کی بجائے ریاست کیلئے کام کرے اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.