بنگلہ دیش بھارت کی کالونی بن کررہ گیاہے‘بنگلہ دیش نے اپنی آزادی بھارت کو رہن رکھ دی ہے‘بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں ختم ہونی چاہئیں‘ اس رویے سے دونوں ملکوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی ہورہی ہے‘حکومت اور سیاسی جماعتیں بنگلہ دیش کیخلاف مشترکہ موقف اپنائیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کاسرکاری ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 29 نومبر 2015 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے اپنی آزادی بھارت کو رہن رکھ دی ہے۔بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں ختم ہونی چاہئیں۔ اس رویے سے دونوں ملکوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی ہورہی ہے۔حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر بنگلہ دیش کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھارت کی کالونی بن کررہ گیاہے،بنگلہ دیش کی حکومت انتقامی کاروائیاں ترک کرے، اس رویے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات خراب ہونگے اور نفرت کی دیوارکھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نفرتوں کا الاؤ بھڑکا رہی ہے۔حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر بنگلہ دیش کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں،ہمیں بنگلہ دیش کے اس سنگین رویے کی عالمی سطح پر بھرپور آوازاٹھانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی اپنے شہریوں کو سزاافسوسناک رویہ ہے،ہمیں رسمی بیانات سے آگے نکل کر کام کرنا چاہیے، سزائیں پانے والوں نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ قانونی ریاست کا دفاع کیا۔سزاپانے والوں نے اس وقت پاکستان کی محبت میں قربانیاں دیں۔