پاکپتن،رسم مہندی پر چھوٹی بہن دلہے کے بھائی کی فائرنگ سے جاں بحق

اتوار 29 نومبر 2015 20:49

پاکپتن،رسم مہندی پر چھوٹی بہن دلہے کے بھائی کی فائرنگ سے جاں بحق

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29نومبر۔2015ء) بڑی بہن کی شادی کی رسم مہندی پر چھوٹی بہن دلہے کے بھائی کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک موضع اراضی کالے پٹھان کے نذیر احمد کی بیٹی شکیلہ بی بی کی شادی محمد رفیق سے ہو رہی تھی اور رسم مہندی پر چھوٹی بہن گیا رہ سالہ ثمرین دلہے محمد رفیق کو مہندی لگا رہی تھی کہ اس دوران اس کا بھائی ملزم ذوالفقار نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی جس پرسب لوگوں نے منع کیا لیکن اس نے فائرنگ جاری رکھی اور اس کی زد مین آ کر گیا رہ سالہ ثمرین ہلاک ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :