پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے، دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اسلام ہے،مغرب پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کررہا ہے،اسلام کو دنیا کے سامنے انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جارہا ہے، امن کے دعویداروں نے افغانستان اورعراق کی اینٹ سے اینٹ بجادی، یمن ،مصر، لیبیا اورشام میں امن تباہ کردیا گیا،اب روس اور ترکی میں کشیدگی پر تشویش ہے،جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لاڑکانہ میں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب
اتوار 29 نومبر 2015 19:44
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اسلام ہے، پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے،مغرب پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کررہا ہے۔وہ اتوار کو لاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد سومرو کی پہلی برسی پرشہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا اورنظریے ہر روز تبدیل نہیں ہوتے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں پورا یورپ اسلام کے خلاف اکٹھا ہوگیا ہے۔ جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا مکروہ سازش ہے، اسلام کو دنیا کے سامنے انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ مغرب نے اسلام کی غلط تشریح کی ہے۔اسلام نہیں بلکہ اس کی غلط تشریح کرنے والے غلط ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امن کے دعویداروں نے افغانستان اورعراق کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ یمن ،مصر، لیبیا اورشام میں امن تباہ کردیا گیا،اب روس اور ترکی میں کشیدگی پر تشویش ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے۔ حکمرانوں کو پاکستان کو لبرل نہیں بلکہ اسلامی بنانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.