حکومت کا پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی تھی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 18:39

حکومت کا پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،اوگرا نے پٹرول کی قیمت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں پٹرول کی قمیت میں کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

آئل ایںڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے فی لٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 79 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 87 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔