ایڈونچر کے شوقین برطانوی شہزادہ ہیری پولو میچ کے دوران گھوڑے سے گر گئے

اتوار 29 نومبر 2015 18:20

ایڈونچر کے شوقین برطانوی شہزادہ ہیری پولو میچ کے دوران گھوڑے سے گر ..

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ میں چیرٹی پولو میچ کے دوران برطانوی شہزادہ ہیری گھوڑے سے گر گئے تاہم زیادہ چوٹ نہیں آئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرح برطانوی شہزادہ ہیری بھی ہر وقت کچھ الگ کرنے کے شوقین ہیں ، جنوبی افریقہ میں چیریٹی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں شہزادہ ہیری پولو کھیلتے ہوئے گھوڑے سے گر پڑے۔

(جاری ہے)

برطانوی شہزادہ ہیری پولو میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے اور گھوڑے پر سواری میں اپنی مہارت دکھائی لیکن تھوڑا چوک گئے تو سیدھے زمین پر آ گرے تاہم ان کی بچت ہو گئی اور زیادہ چوٹ نہ آئی۔کھیلوں کا میدان ہو یا عوام میں گھلنا ملنا ، ایڈونچر کے شوقین شہزادہ ہیری کوئی نہ کوئی ایسا کام ڈھونڈ لیتا ہے جس میں مزہ اور ایڈونچر ہو۔ اسی وجہ سے شہزادہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے بیٹے کو وائلڈ چائلڈ بھی کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :