داعش اور انکے ہم خیال دہشت گرد گروپ عصر حاضر کے خوارج‘ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں،حافظ ذاکرالرحمن‘ فیصل افضل شیخ

پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے،بیان

اتوار 29 نومبر 2015 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) داعش اور دہشت گردوں کا اسلام سے تعلق جوڑنا افسوسناک امر ہے۔ داعش اور ان کے ہم خیال دہشت گرد گروپس عصر حاضر کے خوارج‘ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ ان کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور مرکزی جنرل سیکرٹری فیصل افضل شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے؟ اسلام تو ایسی گھناوٴنی کار روائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ داعش کو اسلام کو بدنام کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ داعش کے خاتمے کے ساتھ ساتھ داعش کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ دہشت گردوں کے صفایا کے لیے افواج پاکستان کی جد وجہد کو پوری دنیا پر پذیرائی مل رہی ہے جو پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :