بھٹو ازم نظریے کا نام ،یوم تاسیس اس کی تجدید کا دن ہے، آصف زرداری

پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو با اختیار بنانے، خواتین کو حقوق دلانے کے عزم کے اعادہ کرتے ہیں،شریک چیئرمین کا پیغام

اتوار 29 نومبر 2015 18:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو ازم نظریے کا نام ہے یوم تاسیس اس کی تجدید کا دن ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو با اختیار بنانے، خواتین کو حقوق دلانے کے عزم کے اعادہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کے اظہارانہوں نے اتوار کے روز یوم تاسیس کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کیا ہے ،پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری نے کہا کہ عوام کو با اختیار بنانے، خواتین کو حقوق دلانے کے عزم کے اعادہ کرتے ہیں،بھٹو ازم نظریے کا نام ہے یوم تاسیس اس کی تجدید کا دن ہے،عوام کو خود مختار بنانے کی جدو جہد جاری رہے گی،پاکستان پیپلز پارٹی ترقی یافتہ، جمہوری پاکستان کے لیے جدو جہت جاری رکھے گی،سابق صدر کا کہنا تھا کہ غیر مسلم، پسے ہوئے طبقے کو نشانہ بنانے کی اجازن نہیں دیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پاکستان کی لیے جدو جہد جاری رکھے گی،پاکستان کو مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا

متعلقہ عنوان :