سی ڈی اے ریسکیو ایمرجنسی سروسز کیرئیرز ایمبولینس میں بھاری کرپشن کے نئے سکینڈل کا انکشاف

ڈاکٹر فیاض لودھی کی سرپرستی میں ٹائرز اور بیٹریاں تبدیل کرنے کے نام پر لاکھوں روپے جیبوں میں ڈال دیئے گئے

اتوار 29 نومبر 2015 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ریسکیو ایمرجنسی سروسز کیرئیرز ایمبولینس میں بھاری کرپشن کا ایک نیا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ ٹائرز اور بیٹریاں تبدیل کرنے کے نام پر لاکھوں روپے اپنی جیبوں میں ڈال دیئے گئے۔ یہ کام سٹی ڈائریکٹرز کیئرز ڈاکٹر فیاض لودھی کی ناک کے نیچے ہوتا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے ایمبولینس ایمرجنسی ریسکیو سروسز (کیئرز) میں ایمبولینس کی مرمت کے لئے 7 لاکھ روپے کے بل منظور کئے گئے جس میں 7 ایمبولینس کے ٹائر تبدیل کئے گئے ہیں جو کہ 28 ٹائروں کے بل بنائے گئے ہیں لیکن اصل میں صرف 5 ٹائر تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ ایک ٹائر کی 15 ہزار روپے بل منظور کروائے گئے اور سٹور سے پرانے ٹائر بھی غائب کر دیئے گئے ہیں جبکہ 14 ایمبولینس کی بیٹریاں تبدیل کر دی گئی ہیں جس میں بھی کرپشن کی گئی ہے۔ اس طرح کل ملا کر 7 لاکھ روپے کے مینٹیننس بل منظور کروائے گئے ہیں جو کہ ڈاکٹر فیاض لودھی کی سرپرستی میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :