الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے 25 مستحق بچیوں میں جہیز بکس تقسیم

مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ‘صائمہ شمیر

اتوار 29 نومبر 2015 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر۔2015ء ) الخدمت فاؤنڈیشن خاتین ونگ نے 25 مستحق بچیوں میں جہیز بکس تقسیم کر دیئے- جہیز بوکس میں ڈنر سیٹ، قیمتی ملبوسات اور روز مرہ ضروریات کی دیگر اشیاء شامل ہیں - اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا کہ باعزت طور پر بچیوں کی رخصتی والدین کا اہم ترین فریضہ ہے -الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ دیگر شعبہ جات زندگی کی طرح اس اہم فریضہ کی ادائیگی میں بھی غریب والدین کا بوجھ ہلکا کرنے میں تعاون کرے- انہوں نے کہا کہ جہیز بکس میں وہ اشیاء شامل ہیں جو شادی کے بعد کسی بھی خاندان کے گھریلو استعمال کیلئے ناگزیر ہوتی ہیں- انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت نہ صرف اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے بلکہ جہیز جیسا بوجھ اتارنے میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا-