حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اتوار 29 نومبر 2015 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ باضابطہ اعلان کل ( سوموار) کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت کابینہ ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں ملک میں بھی پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول میں ایک روپیہ جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سے دو روپے فی لیٹر کمی ہو گی ۔ مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی ۔ قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کل شام کو ہو گا ۔