پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے ریلوے کی استعداد بڑھائی جائے، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اور ائیر لائنز ہیں تو نجی ریل گاڑیاں چلانے میں کیا قباحت ہے،ایران، افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ٹرانزٹ سروس سے ملکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا بیان
اتوار 29 نومبر 2015 17:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ریلوے کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ریلوے کو بہتر بنانے اصلاحات کے علاوہ نجی شعبہ شامل کیا جائے اور اسے حقیقی مراعات دی جائیں کیونکہ یہ شعبہ معیشت کا اسی فیصد ہے۔ملک میں پرائیویٹ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ائیر لائنز چل سکتی ہیں توبڑے پیمانے پر نجی مسافر اور مال گاڑیاں چلانے میں کیا قباحت ہے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ریلوے کی استعداد مسلسل گر رہی ہے۔اس ادارہ کے کل بجٹ کا 39 فیصد تنخواہوں، 26.7 فیصد پنشن، 19.4 فیصد ایندھن اور باقی مرمت، بجلی اور متفرق اخراجات کی نزر ہو جاتا ہے۔(جاری ہے)
1974-75 میں روزانہ چلنے والی پسنجر ٹرینوں کی تعداد 452 تھی جو اب 90 ہے جبکہ مسافروں کی تعدادتقریباً چار لاکھ سے گھٹ کر ایک لاکھ تیس ہزار ہو گئی ہے۔
مال گاڑیوں کی تعداد 179 سے کم ہو کر 6 ہو گئی ہے جبکہ روزانہ کی باربرداری ساٹھے چھتیس بزار ٹن سے گر کر چار ہزار چار سو ٹن تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت فی ٹرین ملازمین کی تعداد 217 تھی جو اب ایک ہزار سے زیادہ ہے مگر کارکردگی گرتی جا رہی ہے۔رسالپور اور اسلام آباد میں واقع ریلوے فیکٹریوں میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت ہے جبکہ ایران، افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ٹرانزٹ سروس کے امکانات کی جائزہ بھی کیا جائے جس سے ریلوے خسارہ سے نکل آئے گی جبکہ ملکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.