پراونشل کوآپریٹو بنک کودیگر بنکوں کیلئے رول ماڈل بنانے کیلئے تیز ترین اقدامات شروع کر دئے گئے ‘محمد اقبال چنٹر

بنک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے کلائنٹس کو ہر قسم کی سہولیات کی فرا ہمی کو بنک کا نصب العین بنا دیا گیا‘صوبائی وزیر کو آپریٹو

اتوار 29 نومبر 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء )صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہاہے کہ پراونشل کوآپریٹو بنک کودیگر بنکوں کے لئے رول ماڈل بنانے کے لئے تیز ترین اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں،اس سلسلے میں بنک کی تنظیم نوکا عمل شروع کر دیا گیا ہے،بنک کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے کلائنٹس کو ہر قسم کی سہولیات کی فرا ہمی کو بنک کا نصب العین بنا دیا گیاہے،بنک کی ظاہر ی حا لت بہتر بنانے کے علاوہ تمام برانچوں کو خود کار کر کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ کام میں تیزی آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کلائنٹس کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کی طرف سے فصل ربیع 2015-16کے لئے قر ضہ جات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر فعال قرضہ جات کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

بنک کو مزیدبہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس میں سٹاف کی اپ گریڈیشن،کمپیوٹرائزیشن،ٹیکنیکل ونگ کا قیام شا مل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں ملک کو لیکشن سنٹر کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مظفر گڑھ،لیہ،راولپنڈی، بہاولپور،لودھراں،ملتان،خانیوال،لاہور، قصور،شیخو پورہ اور حافظ آباد تک لے جایاجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت نے کاشتکاروں میں آسان شرائط پرٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں۔جس سے زرعی انقلاب لا نے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کی بنک کے سٹاف کی ٹریننگ کے کئے فیصل آباد ٹریننگ کالج اور بہاولپور ٹریننگ انسٹٹیوٹ میں توسیعی منصوبے شروع کر دئے گئے ہیں اور ٹریننگ کا لج کا الحاق فیصل آباد زرعی یونیو رسٹی سے ہو چکا ہے ۔