پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ریلوے کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

ٗ ایران، افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ٹرانزٹ سروس کے امکانات کی جائزہ بھی کیا جائے ٗ بیان

اتوار 29 نومبر 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ریلوے کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ٗریلوے کو بہتر بنانے اصلاحات کے علاوہ نجی شعبہ شامل کیا جائے اور اسے حقیقی مراعات دی جائیں کیونکہ یہ شعبہ معیشت کے اسی فیصد کے مساوی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں پرائیویٹ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ائیر لائنز چل سکتی ہیں توبڑے پیمانے پر نجی مسافر اور مال گاڑیاں بھی چلائی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ریلوے کی استعداد کو بہتر بنانے کے لئے رسالپور اور اسلام آباد میں واقع ریلوے فیکٹریوں میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت ہے ٗ ایران، افغانستان اور وسط ایشیاء کیلئے ٹرانزٹ سروس کے امکانات کی جائزہ بھی کیا جائے جس سے ریلوے خسارہ سے نکل آئے گی جبکہ ملکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔