صحافیوں ‘پو لیس اہلکاروں ‘ڈاکٹر ز اور انجینئرزکو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے والا ایس ایچ اور دیگر افسران معطل
شناختی کوائف ہونے کے باوجود حراست میں لیے جانا کھلی غنڈہ گردی ہے ،جس کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کریں گے‘صدر پر یس کلب
اتوار 29 نومبر 2015 16:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت میں پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے شناختی دستاویزات کے باوجودپیٹی بھائیوں ،صحافیوں، انجینئرز اور ڈاکٹروں سمیت 45 سے زائد افراد کوحراست میں لے ‘ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف نے مبینہ آپریشن کی نگرانی کرنیوالے ایس ایچ او رضوان لطیف اور دیگر افسران کومعطل کردیا‘ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر پٹیالہ ہاس کے قریب واقع ایک نجی ہاسٹل پر چھاپہ مارا اور اس میں رہائش پذیر 45 کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا جن میں ڈیلی پاکستان گلوبل کے احسان قادر سمیت 3 صحافی بھی شامل ہیں۔حراست میں لیے گئے افراد کے لواحقین نے تھانہ ریس کورس کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 3 صحافی،2 اے ایس آئی،ایک پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت متعدد افراد کے پاس شناختی کوائف موجود تھے مگر پولیس انہیں بھی زبردستی ساتھ لے گئی‘پولیس حکام نے دعوی کیاکہ شناختی دستاویزات نہ ہونے پر مشتبہ دہشتگردوں کو پکڑاہے تاہم گرفتارصحافیوں نے بتایاکہ ان کے پاس نہ صرف اصل شناختی کارڈ موجود تھے بلکہ پریس کارڈ بھی پاس ہی تھے لیکن پھر بھی اہلکاروں نے دھرلیا‘گرفتاریوں اور احتجاج کی اطلاع ملنے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی موقع پرپہنچ گئے اور پولیس کے اس اقدام کے خلاف پرزور مذمت کی، شناختی کوائف ہونے کے باوجود حراست میں لیے جانا کھلی غنڈہ گردی ہے جس کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔
ارشد انصاری نے بتایاکہ احسان قادر، فدا حسین اور شعیب سلیم لاہور پریس کلب کے ممبر اور معزز شہری ہیں اور کسی بھی طرح کے دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے صحافیوں کے خلاف ایسے اقدامات کو ریاستی دہشتگردی قراردیا۔ایس ایچ او ریس کورس نے رضوان لطیف نے اس ضمن میں کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پنجاب پولیس کی کاوشوں کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.