لاہور ، پسند کی شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں نے شوہر کے طلاق دینے پر خودکشی کرلی
اتوار 29 نومبر 2015 16:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقہ نواب ٹان کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں نے شوہر کے طلاق دینے پر خودکشی کرلی۔ سمیرا کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نواب ٹان کی رہائشی 30 سالہ سمیرا بی بی نے 5 سال قبل وکیل نامی شخص سے پسندکی شادی کی اور انکے دو بچے تھے۔
(جاری ہے)
دو سال قبل اچانک وکیل سمیرا کو چھوڑ کر بیرون ملک چلا گیا اور سمیرا کو طلاق نامہ بھجوا دیا۔
اس دوران دوبارہ سمیرا سے رابطہ بھی نہیں کیا جس پر سمیرا شدید پریشانی کا شکار تھی جس پر گزشتہ روز سمیرا نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔ اہل خانہ نے کارروائی سے انکار کردیا پولیس نے سمیرا کے بھائی انورکا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.