مذہبی بنیاد پر بنائے جانے والے قوانین کے خاتمے کے لئے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانے، غیرمسلموں اور کچلے ہوئے طبقات کو مذہب کے نام پر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، کارکنوں کے خون، پسینے اور آنسوؤں سے جمہوریت قائم و دائم ہے،پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے آمریت پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط نہیں کر سکی، جمہوریت کی حفاظت کرنے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کو خودمختار بنانے کی یہ جدوجہد جاری رہے گی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام
ذیشان حیدر اتوار 29 نومبر 2015 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پارٹی ایک ترقی یافتہ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کے لئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو ایک مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھٹوازم ایک نظریے کا نام ہے اور یومِ تاسیس اس نظریے کی تجدید کا دن ہے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے عوام اس دن کو پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر ہم عوام کو بااختیار بنانے، خواتین کو ان کے حقوق دلوانے، اقلیتوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.