ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی وباء ختم ، شہر کے ہسپتالوں میں اب صرف 15 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں ، میڈیا رپورٹس

اتوار 29 نومبر 2015 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی وباء لگ بھگ ختم ہو گئی ہے تاہم شہر کے ہسپتالوں میں اکادکا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور گزشتہ 4 دنوں میں ڈینگی کے چار مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ڈاکٹرز اور ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث ضلع راولپنڈی میں ڈینگی وباء پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور جو مریض ہسپتالوں میں آئے ہیں انہیں 8 یا 10 دن پہلے ڈینگی بخار ہوا تھا ۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے کے بعد ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا تاہم لوگوں کو ڈینگی انفیکشن سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔ میڈیا رپورٹس میں اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈینگی کیسز کی تصدیق شدہ تعداد مسلسل طور پر کم ہو رہی ہے ۔ تین ہفتے قبل راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 280 ڈینگی مریضوں کا علاج ہوا تھا جبکہ ہفتے کے روز الائیڈ ہسپتالوں میں صرف 15 مریض زیر علاج تھے

متعلقہ عنوان :