امریکہ میں طوفانی بارشوں کے باعث کئی مقامات زیرآب آگئے، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک

اتوار 29 نومبر 2015 15:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) امریکہ کی وسطی اورجنوبی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کئی مقامات زیرآب ہیں، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس اور کینٹکی میں 12 انچ بارش ریکارڈ کی گئی، مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچاے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کی جانب سے لوگوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور گاڑیاں دھیرے چلانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، موسم کی خرابی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :