ایف بی آر کی جانب سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں اداکارہ میزبان صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لئے جانے کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 15:20

ایف بی آر کی جانب سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں اداکارہ میزبان صبا قمر سمیت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں معروف اداکارہ میزبان صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے 80 فیصد کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو وفاقی وزارت خزانہ کی ہدایت کی روشنی میں ایف بی آر شوبز سے منسلک شخصیات کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا ۔ اس حوالے سے صبا قمر ، اداکارہ میرا سمیت سٹیج ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والی اداکاروں کے ٹیکس رقوم کے حوالے سے تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا اس بارے رپورٹ وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی

متعلقہ عنوان :