گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک کام کرنے کے لیے جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 1.34ملین تک پہنچ گئی

اتوار 29 نومبر 2015 15:02

گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک کام کرنے کے لیے جانے والے پاکستانی ..

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک کام کرنے کے لیے جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 1.34ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی طلب میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جبکہ پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس میں سیکرٹری، سٹینو گرافر، ڈیزائنر، فورمین، سپروائزر، پینٹر، پلمبر، مکینک، الیکٹریشنز ، ٹیکنیشنزسمیت دیگرشعبے شامل ہیں۔

حکومت ہنرمند افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگراموں پرعمل کررہی ہے جن میں نیوٹیک اور نیشنل ٹریننگ بیورو سرفہرست ہیں اب تک مختلف شعبوں میں گذشتہ دو سال کے دوران نیوٹیک نے 6لاکھ40ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے۔