سی ڈی اے سے فاطمہ جناح پارک کی تزئین و آرائش اور واکنگ ٹریکس کی بحالی کا مطالبہ

اتوار 29 نومبر 2015 14:48

اسلام آباد ۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے سی ڈی اے اور دیگرمتعلقہ حکام سے فاطمہ جناح پارک المعروف ایف نائن پارک کی تزئین و آرائش اور واکنگ ٹریکس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ ایف نائن پارک تفریحی سہولیات کیلئے شہریوں میں بہت مقبول ہے تاہم سی ڈی اے کے عملہ کی روایتی سستی کی وجہ سے یہ پارک اپنی افادیت کھولنے لگا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف نائن پارک میں ، ایف 8، جی 9، اور دیگر سیکٹروں کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے سیاح بھی تفریح کیلئے آتے ہیں لیکن ٹریکس پر گھاس اگ آئی ہے جبکہ ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پارک کی خوبصورت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ فرزانہ احمد نامی ایک خاتون نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

29 نومبر۔2015ء کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے اس پارک میں چہل قدمی کیلئے آتی ہیں اور ایف 8 سے جی 9ٹریک کو عمومی طور پر استعمال کرتی ہیں لیکن یہ ٹریک سی ڈی اے کی توجہ کامنتظر ہے میرا مطالبہ ہے کہ اس کی گرین بیلٹ کی بھی مرمت کی جائے اور رنگا رنگ پھولوں سے اس کی آرائش کی جائے ۔

احمد نامی شخص نے بتایا کہ یہ میرے خاندان کے چھوٹے بڑے اور ہر عمر کے افراد میں بہت زیادہ مقبول ہے اور اکثر ہم تفریح کیلئے یہاں آتے ہیں لیکن پارک پہلے جیسی حالت میں نہیں رہا اور اسکی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے ۔ سی ڈی اے حکام سے رابطہ کرنے پرانہوں نے بتایاکہ سی ڈی اے مختلف شجرکاری مہم کے دوران پارک میں مختلف اقسام کے پودے لگاتا ہے اور پارکس اور انوائرمنٹ کا عملہ پارک کی ضروری دیکھ بھال پر مامور ہے ۔ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔