حکومت نے وزیر اعظم کے فیس واپسی سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چیئرمین ہائرایجوکشن کمیشن

اتوار 29 نومبر 2015 14:48

اسلام آباد ۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) ہائرایجوکشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکر مختار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر اعظم کے فیس واپسی سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے دو ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس واپسی پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے 60ہزار سے زائد طلبہ نے ڈیڑھ ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اسے ملک کے 100زائد اضلاع میں توسعی دی گئی ہے جس میں پورا بلوچستان ، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شام ہیں۔ یہ سکیم بلا تفریق تمام اہلیت کے حامل کے طلبہ کیلئے ہے جس کا مقصد طلبہ کو اچھی تعلیم کی فراہمی ہے جو ہماری ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت تحقیق پر مبنی پروگراموں میں مزید سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 10برس کے دوران ملک میں تحقیقی شعبہ کے ماہرین کی تعداد 800بڑھ کر 10ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تحقیقی کام کے اجرا کیلئے امریکی تعاون سے 9ملین ڈالر کامنصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت امریکا اپنے ملک میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے تمام اخراجات جبکہ حکومت پاکستان امریکی طلبہ کے اخراجات برداشت کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن ملک میں سوشل سائنسز کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔