عامر خان بھارت چھوڑ کر امریکہ کیوں گئے؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 14:43

عامر خان بھارت چھوڑ کر امریکہ کیوں گئے؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء) عامر خان جو کل بھارت سے امریکہ روانہ ہوئے ہیں ۔ ان کی امریکہ روانگی کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے، جریدے مڈ ڈے کے مطابق عامر خان نئی دہلی میں اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر نئی دہلی سے ممبئی روانہ ہوئے جہاں چند گھنٹے گھر والوں کے ساتھ گزارنے کے بعد فوری طور پر امریکہ روانہ ہو گئے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا، عامر خان کے جہاز میں سوار ہونے تک ممبئی پولیس نے انہیں سخت سیکورٹی فراہم کی، عامر خان امریکہ میں کتنا عرصہ رہیں گے؟ بھارت واپسی کب ہو گی یہ ابھی پتہ نہ چل سکا۔