نوشہرہ ایم پی اے ادریس خٹک کا نظام پورہسپتال کااچانک معائنہ ، ہسپتال سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی غیر حاضری پر اظہار برہمی

اتوار 29 نومبر 2015 14:35

نوشہرہ۔29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء )رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے نظام پورہسپتال کااچانک معائنہ کیا اور ہسپتال سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے نظامپورسول ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ادریس خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو تالے لگے ہوئے تھے صرف ایک لیڈ ی ہیلتھ وزٹر موجود تھی غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے اوریہاں کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال کو ایک نجی تنظیم کے حوالے کیاگیا تاکہ اس کی حالت بہتر ہوسکے لیکن بہتری کی بجائے اسکی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ صوبائی وزیر صحت اور صوبائی حکومت کو تفصیلی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے۔