مسلمان وزیر نے شاہی امام احمدبخاری پر آر ایس ایس کاایجنٹ ہونے کاالزام لگادیا

امام بخاری نے اعظم خان کو مسلمان کمیونٹی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیدیا

اتوار 29 نومبر 2015 13:51

مسلمان وزیر نے شاہی امام احمدبخاری پر آر ایس ایس کاایجنٹ ہونے کاالزام ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)سماج وادی پارٹی کے مسلمان وزیر نے شاہی امام احمدبخاری پر آر ایس ایس کاایجنٹ ہونے کاالزام لگادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے اترپردیش کے صوبائی وزیر، اعظم خان نے نئی دہلی کی مسجد کے شاہی امام پران کے بیٹے کی ہندو لڑکی سے شادی کے حوالے سے سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ راشٹریہ سوامی سیوک سنگھ امام بخاری کے بیٹے کی ہندولڑکی سے شادی پرخاموش کیوں ہے ٗمیرے بیٹے نے ہندولڑکی سے شادی کی ہوتی توطوفان کھڑا ہو جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ شاہی امام آرایس ایس کے ایجنٹ ہیں جس کی وجہ سے اتنے بڑے واقعہ پر آرایس ایس خاموش ہے۔ اس سے قبل اعظم خان شاہی مسجدکے پیش امام پربی جے پی کاایجنٹ ہونے کاالزام بھی لگاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مسلمان وزیر کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امام بخاری نے اعظم خان کو مسلمان کمیونٹی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیدیا ٗ ان کی اہلیہ پر بھی تنقید کی ہے۔ شاہی مسجدکے پیش امام نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اوروزیراعلی ٰکوخط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اترپردیش کے کیبنٹ منسٹرکمیونٹی کے ماتھے پرکلنک کاٹیکہ ہیں لہٰذا انہیں فوری طور پر کابینہ سے نکالا جائے ، شاہی مسجدکے پیش امام نے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ پربھی سخت تنقید کی ۔